18 فروری 2011 - 20:30

لاہور میں ہزاروں افراد نے ایک احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرکے دوپاکستانی شہریوں کے قاتل امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو سزادئے جانے کا مطالبہ کیا ۔

ابنا: لاہور میں ہونےوالے اس احتجاجی مظاہرے کے دوران جس کا اہتمام جماعت اسلامی نے کیا تھا مظاہرین نے امریکہ مخالف نعرے لگائے اور امریکی پرچم کو نذر آتش کیا مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر امریکی حکومت ریمنڈ ڈیوس کو غیرقانونی طریقے سے پاکستان سے رہا کرانے کی کوششوں کو جاری رکھے گی تو وہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے اور ایوان صدر کا گھراؤ کریں گے یادرہے کہ ایک ایسے وقت جب پاکستان میں ریمنڈ ڈیوس کو سزادئے جانے کے عوامی مطالبے میں شدت آتی جارہی ہے حکومت پاکستان پر امریکہ کا دباؤبھی بڑھتا جارہا ہے اور لاہور ہائی کورٹ کے جج نے ریمنڈ ڈیوس کے مقدمے پر فیصلے کو آئندہ چار مارچ تک موخر کردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110